ججز تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

ججز تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں ججز کی تعیناتی کے نظام میں بیلنس ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ چا ہتے ہیں ججوں کی تعیناتی کے نظام میں برابری ہو نی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم میں ججوں کی تقرری میں توازن رکھا گیا تھا ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت کے حوالے سے تجاویز گردش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:انتخابات کے نتیجے میں بننےوالی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ان تجاویز کو یکسر مسترد نہیں کروں گا۔ اعظم تارڑ نے یہ بھی کہا کہ تجاویز ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت 3 سال کی جائے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر قانون مجھے اب تک ان تجاویز پر کام کرنے کی ہدایت نہیں ملی ہے لیکن میں ان تجاویز کو مسترد نہیں کررہا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *