ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان

گریڈ1سے 15تک کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد تک اضافے کا امکان۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ گریڈ1تا 15کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں15فیصد اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دی ہے۔وزارت خزانہ کی سفارشات کے مطابق حتمی فیصلے کا اعلان حکومت کرے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جارہا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد تک اضافہ متوقع

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے قبل تمام وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بجٹ سٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکی آمد سے قبل کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے، قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ، ٹیکس وصولیوں کے علاوہ ترقیاتی بجٹ کاہدف بھی طے کیا جائے گا۔ جبکہ 6 سے7 جون کو آئندہ بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے جس میں مالی استحکام کیلئے مزید سخت اقدامات متوقع ہیں، پنشن اصلاحات آئی ایم ایف کا ایک بڑا مطالبہ بن سکتا ہے، پنشنرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے ایک تجویز زیر غور اورایک لاکھ سے کم پنشن والے بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جا سکتے ہیں، ایک اور تجویز 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس تمام پنشنروں پر لگانے کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *