مانسہرہ موٹروے کے قریب ہائی وے پولیس پر گاڑی سے حملہ، 1 اہلکار شہید

مانسہرہ موٹروے کے قریب ہائی وے پولیس پر گاڑی سے حملہ، 1 اہلکار شہید

مانسہرہ موٹروے کے قریب ہائی وے پولیس پر گاڑی سے حملہ، اہلکار شہید ہوگیا۔

مانسہرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب ہائی وے پولیس پر گاڑی سے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہزارہ موٹروے کے بیدڑہ انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2زخمی ہوئے۔

 

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب خطرناک 11دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی

 

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکہ خضدارچمروک ایریامیں ہواجہاں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں مقامی صحافی اور خضدار پریس کلب کے صدر شہید ہوگئے ہیں جبکہ مزید 2 زخمی افراد دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مولانا محمد صدیق کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ اس سےقبل بھی مولان امحمد صدیق پر ایک حملہ ہوچکا تھا، وہ نمازجمعہ پڑھانے کیلئے مسجد جارہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نےزخمی افراد ہو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *