خضدار میں بم دھماکہ، تین شہادتیں

خضدار میں بم دھماکہ، تین شہادتیں

خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 3شہادتیں ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سلطان ابراہیم روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکہ خضدارچمروک ایریا میں ہوا جہاں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں مقامی صحافی اور خضدار پریس کلب کے صدر شہید ہوگئے ہیں جبکہ مزید 2 زخمی افراد دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مولانا محمد صدیق کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ اس سےقبل بھی مولان امحمد صدیق پر ایک حملہ ہوچکا تھا، وہ نمازجمعہ پڑھانے کیلئے مسجد جارہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نےزخمی افراد ہو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

مزید پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات

 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں افغانستان کی جانب سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو آپریشن میں مطلوب دہشتگرد عظمت مارا گیا تھا جس کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی۔دہشتگرد کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس نے جمرود میں 4 طلبا کو اغوا کیا اور بعد ازاں انہیں افغانستان منتقل کیا۔پولیس حکام کے مطابق 2 طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی جبکہ ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر سکیورٹی فورسز نے دھر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی جو کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے خطرناک وارداتوں میں ملوث تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *