شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے نکال دیا گیا

شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان  کو خیبر پختونخوا کابینہ سے نکال دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان کو خیبر پختونخوا کابینہ سے نکال دیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کےمعاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا، الیکشن کمیشن کا پارٹی ختم کرنے کا عندیہ

نوٹیفکیشن کے مطابق خالد لطیف سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، خیبرپختونخوا کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 7 مارچ کو پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *