سعود ی ، عرب امارات میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

سعود ی ، عرب امارات میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقے آئندہ ہفتے بارش ہوگی جبکہ بعض مقامات پر گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی گئی ہےکہ   4 مئی سے جمعہ 11 مئی تک مملکت کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر، الباحہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر بس کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر13 پروازیں منسوخ اور 5 کو دیگر ہوائی اڈوں پر روانہ کر دیا گیا ۔دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل ایئرلائن کمپنی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ جمعرات کو 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے متعلق رابطہ کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ امارات میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث تمام سکول بند ہیں اور پبلک ایونٹ معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ بعض شہروں میں ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *