پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا، الیکشن کمیشن کا پارٹی ختم کرنے کا عندیہ

پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا، الیکشن کمیشن کا پارٹی ختم کرنے کا عندیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو بطور پارٹی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری مراسلے نے پی ٹی آئی کے حالیہ الیکشن پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔مراسلے کے مطابق تحریک انصاف کےپارٹی انتخابات بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب اور اجلاسوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیاگیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 5 سالوں سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں تو پھر مختلف تنظمیں کیسے کام کر رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا شاہی خاندان جس کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ہے

الیکشن کمیشن کا اعتراض :

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے نئے انٹراپارٹی الیکشن پر بھی اعتراض عائد کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے انٹرپارٹی انتخابات پر اعتراض عائد کرتے ہوئے 30اپریل کیلئے نوٹس بھی جاری کیا تھا۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ 29فروری کو ہونیوالے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے بلامقابلہ چئیرمین جبکہ عمر ایوب بھی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *