متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والا شاہی خاندان نہیان خلیجی خطے میں کاروبار اور سیاست دونوں میں نمایاں عہدوں پر فائزہونے کیساتھ ساتھ دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ہے۔
عرب روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق ان کی مجموعی دولت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایمزون کے بانی جیف بیزوز کی مشترکہ دولت سے زیادہ ہے۔ نہیان خاندان کے سربراہ شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران ہیں۔ان کے 18 بھائی، 11 بہنیں،9بچے اور 18 پوتے ہیں۔ خاندان کے تمام افراد شاندار محل “قصر الوطن” میں ایک ساتھ رہتے ہیں، جو کہ 380,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی مارکیٹ قیمت 478 ملین ڈالر ہے۔خاندان کے رئیل سٹیٹ پورٹ فولیو میں پرتعیش جائیدادیں اور ترقیاں متحدہ عرب امارات کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر شامل ہیں۔ان کے پاس آٹھ ہوائی جہاز ہیں جن میں ایک ایئربس اور تین بوئنگ شامل ہیں۔شیخ محمد کے ذاتی ذخیرے میں 478 ملین ڈالر مالیت کا بوئنگ 747 اور 176 ملین ڈالر مالیت کا بوئنگ 787 شامل ہے۔اس کے علاوہ، ان کے پاس دنیا کی تین بڑی کشتیاں (یاٹس)ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے خاندان کے پاس 700 سے زیادہ انتہائی مہنگی اور نایاب کاریں ہیں۔یہ خاندان سٹی فٹ بال گروپ میں 81 فیصد حصص کا مالک ہے، جو مانچسٹر سٹی، ممبئی سٹی، میلبورن سٹی اور نیو یارک سٹی جیسے فٹ بال کلبوں کو کنٹرول کرتا ہے۔