گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جاگری،افسوسناک حادثے کےنتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا، بس راولپنڈی سے ہنزہ جار ہی تھی ، داس کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور کھائی میں جا گری ، جس کے نیتجے میں 20 افراد کے جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کا سنہرا باب ، پاکستان کا پہلا سٹیلائٹ مشن چاند کیلئے روانہ ہو گیا
حادثے کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے نیتجے میں20 کے افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب پریشو کھل داس کے مقام پر پیش آئے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی