انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیوون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈیوون تھامس پر سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)امارات کرکٹ بورڈ (ECB) اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی سات شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جو انہوں نے قبول کر دیا ہے پانچ سال کے دوران وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ویسٹ انڈیز کھلاڑی کو سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کے لئے کسی بھی قسم کی کرکٹ کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے ۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر ایلیکس مارشل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوون تھامس انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے جب کہ انہوں نے اینٹی کرپشن کے کئی سیشنز میں بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
اس لیے انہیں معلوم تھا کہ اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈٹ کے متعلق ان کے فرائض کیا ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ ان پر پورا نہیں اترے۔یہ پابندی ان کے لئے مناسب ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور بدعنوانوں کو ایک مضبوط پیغام جانا چا ہیے کہ ہمارے کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انٹر نیشنل کھلاڑ یوں کو ایسے کا موں سے پرہیز کرنی چاہیے جو ان کے لئے مشکلات کا باعث بنیں ۔