گندم درآمدات اسکینڈل، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

گندم درآمدات اسکینڈل، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ چند سالوں میں گندم کی شاندار پیداوار کے باوجود ملک میں گندم درآمد کرنے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل د ے دی۔ اس معاملے پرگندم کی فوری خریداری کے لیے وزیراعظم نے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کئے گئےبیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صور ت حال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی شاندار پیداوار ہوئی ہے اور اب اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو۔

گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، شہباز شریف
دوسری جانب انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں اور کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ جلد پہنچایا جائے۔ شہباز شریف نے 2023میں گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا ءپر لیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت گندم درآمد کرنے سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری قومی غذائی تحفظ اور تحقیق محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔یاد رہے کہ کہ بالخصوص پنجاب میں ان دنوں حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدے جانے کے باعث کسان سراپا احتجاج ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *