مفتاح اسماعیل کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

مفتاح اسماعیل کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیراعظم عمران خان ،سابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور سابق ڈی جی نیب عرفان منگی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی نیب ریفرنس سے بری ہونے کے بعد مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کا جو نقصان ہونا تھا ہوگیا لیکن جن کی وجہ سے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑا وہ انہیں عدالت لے کر جائیں گے۔اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی سے انتقامی سیاست پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نیب کے وہ حکام جو جانتے تھے وہ بوگس کیس کی پیروی کر رہے ہیں وہ بھی معافی مانگیں۔

 

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئی تحقیقات شروع

 

مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث

دوسری جانب نیب کی جانب سے ایل این جی کیس واپس لینے کے بعد مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستانی سیاست میں فکری دیانت اور اخلاقی جرأت ناپید ہے ، پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے شاہد خاقان یا انہیں بریت پر مبارک باد نہیں دی نہ اپنے کردار پر معذرت خواہ ہوئے ۔

اس پر پی ٹی آئی رہنما حماداظہر نے لکھا کہ سب سے بری چیز جو کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے وہ ہے جھوٹا الزام، جس کے باعث اسے کردار کشی جیسی سختیاں جھیلنی پڑیں ، مفتاح بھائی، آپ نے 9 مئی کے بعد ان ہزاروں افراد کے لیے آواز نہیں اٹھائی جنہیں جھوٹے الزامات، قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

مفتاح اسماعیل نے جواب میں لکھا کہ حماد بھائی مجھے آپ سے فکری دیانت اور اخلاقی جرأت کی امید تھی،کیونکہ آپ اور اسدعمر جانتے تھے کہ میں نے اور شاہد خاقان عباسی نے کوئی بدعنوانی نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان بھی ریفرنس سے بری ہوگئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *