پی ٹی آئی نے جنرل الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپرجاری کر دیا، قومی اسمبلی کی 180نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے سیکرٹری عمر ایوب، شبلی فراز، رئوف حسن ، مہربانو قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ہم 180نشستیں جیتے ہوئے ہیں اور ہم نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے۔جبکہ ملک بھر میں ہماری 158پٹیشنز دائر ہوچکی ہیں۔آج ہم وائٹ پیپر جاری کرنے جارہے ہیں جو کہ تین سو صفحات پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کی پارٹی میں واپسی کا معاملہ عمران خان کی رہائی تک موخر
جبکہ اسی حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب جنرل الیکشن کا اعلان ہوا تو امیدواروں سے کاغذات چھینے گئے ،ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا ،ہم نے آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانوں کے ذریعے الیکشن لڑا،ہم نے تین کروڑ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،عوام نے ووٹوں کے ذریعے اپنا حق ادا کر دیا ،لیکن ہمارے ووٹ ہارنے والوں کے کھاتے میں ڈال کر انہیں جتوایا گیا۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر علی ظفر سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نامزد
اس موقع پرپی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ اس وائٹ پیپر سے ثابت ہوتا ہے کہ جب الیکشن کمیشن کو پتہ چلا کہ تحریک انصاف سوئپ کر رہی ہے تو ایک بھونڈا طریقہ اختیار کیا اور فارم 47 پر انحصار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہزار ووٹ کو تبدیل کردیا اور ہمارے سو ووٹ کو 1100 کردیا، یہ بھونڈا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اربوں روپے دیے گئے تھے کہ وہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائیں، چیف الیکشن کمشنر اور ان کے کمیشن کے اراکین کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ انہوں نے عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی ہے۔ عمر ایوب نے حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کیا۔