کولمبیاکا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

کولمبیاکا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

جنوبی امریکن ملک کولمبیا نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں دارے کےمطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نےکہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہیں۔ دارالحکومت بگوٹا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر فلسطین کو ختم کردیا جاتا ہے تو انسانیت مر جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی کی جارحیت جاری ہے اور وہ وہاں سے مسلسل نسل کشی کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر نے مارچ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کیے جانے کے بعد متعدد مواقع پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اوراکتوبر میں اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *