کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دو نگا، صدر زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دو نگا، صدر زرداری

صدر زرداری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں صدر مملکت کو سندھ میں سب اچھا ہونے کی رپورٹ دی گئی جب کہ صدر زرداری کا وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو واضح احکامات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زمینوں پر قبضوں پر میری پالیسی زیرو ٹالرنس ہے، کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، سندھ حکومت کو وفاق سے جو بھی اسلحہ اور سہولیات چا ہیے لیکر دوں گا۔ صدر مملکت کا شرکاء کو مخاطب کرتے ہو ئے کہنا تھاکہ اسٹریٹ کرائم کیخلاف ایسا آپریشن چاہتے ہیں جس سے عوام مطمئن ہوں ۔ اجلاس سے قبل صدر زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ حکومت کا کراچی میں شاہین فورس فعال کرنے کا فیصلہ
دوسری طرف سندھ حکومت کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے شاہین فورس فعال کرنے کا فیصلہ ۔ ساتھ ہی آج سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ۔ صوبہ سندھ میں امن و امان کی صور ت حال سے متعلق اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ مددگار ون فائیو کو بہتر بنا کر پولیس کو 168 گاڑیاں اور 120 موٹر سائیکلیں د ے دی گئی ہیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے صدر آصف علی زرداری کو بتایا کہ 4 ماہ کے دوران شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم میں 49 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اپنی بریفنگ میں اعداد و شمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 43 ملزمان گرفتار کئے، 13 مقابلوں میں مارے گئے۔ کچے کی صور ت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چار ماہ کے دوارن پولیس نے کچے کے 63 ڈاکوؤں کو ہلاک جب کہ 418 کو گرفتار کیا۔پولیس کارروائیوں میں 609 شہریوں کو اغوا ءہونے سے بچایا، 103 کو بازیاب کرایا اور 20 کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اپنی بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ کچے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 17 پولیس اہلکار شہید اور 27 جوان زخمی ہوئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو حکم دیا کہ کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بنانے کے لئے ناردرن بائی پاس پر باڑ لگائی جائے۔ صدرمملکت نے حکم دیا کہ شہر میں چینی باشندوں کا تحفظ یقینی بنا یا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *