پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ کاشت کاروں کا استحصال کیا ہے۔
کاشت کاروں کا استحصال شروع سے ہی مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کا شت کاروں کا استحصال ہمیشہ مسلم لیگ ن کا شیوا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسامہ حمزہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ریاض فتیانہ کا کہنا تھاکہ گندم امپورٹ کرکے کاشت کاروں کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں کاشت کاروں کا ہمیشہ استحصال کیا گیا، گندم امپورٹ اسکینڈل پرجج پر مشتمل انکوائری کمیشن بنایا جائے۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ پاسکو کا شت کاروں سے 500 روپے فی باردانہ رشوت لے رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے
ان کا کہنا تھا کہ بانی پا کستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 21 اپریل 2024 کو ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ ہمارےجیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا ۔ ضمنی انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ ضمنی انتخابات کے دوران نتائج تبدیل کئے گئے جو جیتے ہوئے امیدواروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ ملک میں عام انتخابات ہوں یا ضمنی دھاندلی کے ذریعے نتائج تبدیل کئے جاتے ہیں ۔
حکومت کاشتکاروں کا معاشی استحصال بند کرے، اسامہ حمزہ
مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر اسامہ حمزہ نے کہا کہ حکومت کا شت کاروں کا معاشی استحصال بند کرے، کاشت کار گندم کی قیمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہے۔ اسامہ حمزہ نے کہاکہ کاشت کارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جب تک کاشت کاروں کا معاشی استحصال ہوتا رہے گا ۔ تب تک ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔ کسان خوش حال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ کاشت کار محنت کش طبقہ ہے ۔ ان کا معاشی استحصال فوری طور پر بند کیا جائے ۔