سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام ا نتخابات سے قبل ملک میں قائم ہونے والی نئی بڑی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کو خیر باد کہہ دیا ۔ سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے علیحدہ ہو کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )میں شمولیت اختیار کرنے والی خاتون رہنما وسابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی ) کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعدیہ سہیل رانا نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کے نام تحریری طور پر ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعدیہ سہیل رانا نے صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) عبدالعلیم خان کو تحریری طور پر دیئے گئے اپنے استعفے میں لکھا ہےکہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استحکام پاکستان پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

سعدیہ سہیل رانا نے گزشتہ برس 24 اکتوبر 2023ء کو سابق پارٹی پیٹرن ان چیف(آئی پی پی) جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سعدیہ سہیل رانا کے ساتھ ساتھ سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عندلیب عباس اور سمیرا بخاری نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پارٹی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا تھا جہاں پر پارٹی رہنما عون چوہدری ودیگر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔ سعدیہ سہیل رانا نے اُس وقت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )میں شمولیت کا فیصلہ میرا ذاتی ہے ۔ میں نے کسی کے دباؤ میں آکر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *