بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خوا ہشمند طلباء کے لئے بڑی خوشخبری کی خبر آگئی۔ مراکش کی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لئے ہائر ایجوکیشن کے لئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک کے طلباء مراکش میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے ایک بیان کے مطابق ایچ ای سی پورٹل پر مراکش کی سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 مئی 2024بروزجمعۃ المبارک مقرر کی گئی ہے، امیدواران کسی تاخیر کے بغیر موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بیرون ملک جا کر تعلیم حاصل کریں اور اپنے مستقبل کے لئے کچھ کر کے دکھائیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لئے آن لائن درخواست دینے کے لئے تمام تر ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ امیدوار ایچ ای سی نامزدگی کیلئے اہلیت کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی پر ڈیڈ لائن سے قبل درخواست جمع کرانا ضروری ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ آسانی سے میسر آسکے۔ اپلائی کرنے کے ابتدائی مرحلے میں درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست کی پرنٹ کی گئی نقول (ہارڈ کاپیز) ضروری نہیں۔

پاکستان یا آزاد جموں و کشمیر کے شہری یا ایسے افراد جو پاکستان یا آزاد کشمیر کی مستقل شہریت رکھتے ہوں درخواست دے سکتے ہیں تاہم دوہری شہریت کے حامل افراد درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ تمام درخواست گزاروں کو مستند ایچ اے ٹی یا یو ایس اے ٹی ٹیسٹ اسکور مہیا کرنا ہوگا ۔ کسی بھی انڈر گریجویٹ پروگرام کے لئے 12 سالہ تعلیمی پروگرام کی ڈگری ضروری ہے جس میں طلبہ و طالبات کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 23 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ متعلقہ شعبے میں ماسٹرز پروگرام کے لئے 16 سالہ تعلیم کی تکمیل ضروری ہے۔ مراکش کی کسی بھی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لئےمتعلقہ شعبے میں 18 سال کی تعلیم مکمل کرنا ہو گی جب کہ یونیورسٹی کی جانب سے دیگر شرائط و ضوابط کی تکمیل بھی لازمی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *