چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا آئندہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کراچی میں یوم مئی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مزدوروں کیلئے سندھ حکومت جیسے اقدامات کسی اور صوبے نے نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ مزدور کو صلہ ملنا چاہیے، مزدوروں کے خون پسینے کی وجہ سے معیشت چلتی ہے، اشرافیہ کی کمائی اور کاروبار مزدوروں کے خون پسینے سے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر مزدور کارڈ کے تحت سندھ کے مزدوروں کو سہولیات دی جا رہی ہیں، شہید بھٹو کے دور میں مزدوروں کو یونین سازی کا حق ملا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ریلیف مل گیا
دوسری جانب مزدور ڈے کے موقع پر لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محنت کش ہمارے اصل ہیروز ہیں۔ محنت کشوں کی خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ یں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ فضول خرچیوں میں بے پناہ کمی لے کرآئیں گے، مشکلات کے باوجود بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بطورخادم پاکستان صوبوں سے ملکر محنت کشوں کی خدمت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ایک کانہیں، سب کاملک ہے، پاکستان جلداقوام عالم میں اپناعظیم مقام حاصل کرلے گا۔معاشی مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ غریب بڑی مشکل سے اخراجات برداشت کرتاہے، پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، مہنگائی نےعام آدمی کی زندگی کوبہت زیادہ تنگ بنادیا، غریب آدمی پرزندگی تنگ ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے اور خوشحالی آئے، پاکستان کے کھربوں روپے واپس لانے کی کوششیں کررہے ہیں۔