فصلیں خشک کرنے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی وائرل ویڈیو محض پراپیگنڈا نکلی

فصلیں خشک کرنے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی وائرل ویڈیو محض پراپیگنڈا نکلی

سوشل میڈیا پر ایک اور جھوٹا اور گمراہ کن پراپگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

گمراہ کن پراپگنڈا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹرز زمین سے چند میٹرز کے فاصلے پر پرواز کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ٹرولزگمراہ کن پراپگنڈا کر رہے ہیں کہ یہ ہیلی کاپٹرز ایک فوجی افسر کے کھیتو ںمیں گندم خشک کر رہے ہیںتاہم سوشل میڈیا ٹرولز کی بات سراسر جھوٹ اور گمراہ کن نکلی۔

حقیقت کیا ہے؟
دراصل یہ ہیلی کاپٹرز ایک مہنگی ترین اور مشکل فوجی مشق میں مصروف ہیں۔اس مشق کے تحت گن شپ کوبرا ہیلی کاپٹرز(NOE)نیپ آف دی ارتھ یعنی زمین کے انتہائی قریب اور درختوں سے بھی نیچے پرواز کرتے ہیں اور دشمن کے ٹینکس اور اے پی سیز کو چھپ کر نشانہ بناتے ہیں۔

آرمی ایوی ایشن کے سابق پائلٹ کا ویڈیو بیان
اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن کے سابق پائلٹ میجر ریٹائرڈ راشد اقبال نےسوشل میڈیا ٹرولز کی من گھڑت اور گھٹیا مہم کو بے نقا ب کرتے ہوئے تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ فوجی مشق کس قدر خطرناک اور مشکل ہے۔میجر ریٹائرڈ راشد اقبال کے مطابق یہ مشق مہنگی اور مشکل ترین مشق ہوتی ہے۔ ہیلی کاپٹرز ایک خاص ترتیب میں دشمن پردرختوں کی آڑ لے کر حملہ آور ہوتے ہیں اور دشمن کے ٹینکس اور اے پی سیز کو نشانہ بناتے ہیں۔ان کے مطابق یہ مشن جنگ کے انتہائی خطرناک مرحلے میں کیا جاتا ہے ۔نیز پائلٹ ان مشقوں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر کرتے ہیں اور دشمن کے دل میں اپنا رعب و دبدبہ پیدا کرتے ہیں تاہم گھٹیا ٹرولز کی وجہ سے ان پائلٹس کی بھی دل آزاری کی جارہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں ریٹائرڈ پائلٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹرولز کے بے بنیاد، جھوٹے، من گھڑت اور گھٹیا پراپگنڈوں کا شکار مت بنیں اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز کو مت پھیلائیں جو کہ سر اسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *