حکومت نے سرکاری ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہوں اور پنشن کی منتقلی میں تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کے ازالہ کیلئے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا۔
تنخواہوں اور پنشن کی منتقلی کے حوالے سےبتایا گیاہے کہ پرانے نظام کے تحت اے جی پی آر سے تنخواہیں اور پنشن چیکس کے ذریعے متعلقہ بنکس کو فراہم کی جا رہی تھیں جو بعد ازاں ملازمین اور پنشننرز کے اکاونٹس میں ڈالی جاتی تھیں لیکن اس عمل کے دوران اکثر ادائیگیوں میں تاخیر سے شکایات پیدا ہو رہی تھیں۔ نئے سسٹم کے تحت تمام تنخواہیں اور پنشن رقوم براہ راست اکاؤنٹس میں منتقل ہو سکیں گی۔اے جی پی آر نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم فارم کے ذریعے اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔
دوسری جانب آئندہ بجٹ میں پنجاب والوں کو بڑی خوشخبریاں دینے کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نےآج ٹاؤن ہال میں لیبر ونگ میونسپل کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام لیبر کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں کسانوں ، مزدوروں اور طالبعلوں کیلئے بڑے پیکج لائیں گے۔ اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے سولر سسٹم لگائے جائیںگے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں 100دوسرے مرحلے میں 200اور تیسرے مرحلے میں 300یونٹس تک فری دیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ کسانوں کیلئے بھی 4ارب روپے کا پیکج لارہے ہیںاور لیبر یونین کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائیگا۔لوگوں کے روزگار بحال اور مہنگائی پر کنٹرول کو یقین بنانے پر کام کر رہے ہیں۔مزید یہ کہ خدمات کی نچلی سطح پر فراہمی کیلئے بلدیہ کا نیا نظام متعارف کروایا جائیگا۔
مزید پڑھیں: گیس اور تیل کی تلاش کرنے والی کمپنیوں نے حکومت سے سبسڈی مانگ لی
صوبائی وزیر نےمزید کہا کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین، مزدور اور مستحقین پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزارت اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کابینہ کی تشکیل سے بھی پہلے رمضان نگہبان پیکج کا آغاز کیا اور 65 لاکھ گھرانوں کو بغیر کسی لائن میں لگوائے گھروں کی دہلیز پر راشن مہیا کیا۔فی کلو آٹے کی قیمت میں 40 روپے تک کمی کی گئی۔ روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ اعلان کردہ قیمتوں میں روٹی کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے بذات خود مارکیٹوں کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پچھلے دو اڑھائی ماہ میں پی ٹی آئی دور کے تمام منفی معاشی اشاریوں میں مثبت رجحان پیدا ہوا۔ ورلڈ بینک اور ایشن ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹس نے تصدیق کہ وفاق اور پنجاب میں مہنگائی کہ شرح میں 4 سے 5 فیصد تک کمی آ ئی۔