پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ’’مزدور کا دن ‘‘ آج منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ اس دن کو محنت کشوں کے لیے اہم مانا جاتا ہے، لیکن بعض مزدور اس دن کی اہمیت سے بی خبر ہوتے ہیں اور انہیں اپنے بچوں کی روٹی کمانے میں مصروف ہونا پڑتا ہے۔
عام تعطیل کے باوجود مزدوروں کو اس دن بھی چھٹی نہیں ملتی۔ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی معاملات میں پسا مزدور اب بھی دیہاڑی کی تلاش میں رہتا ہے۔ لیبر ڈے پر گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی تبدیل کیا ہے، لیکن پاکستان میں مزدوروں کو آرام کی چھٹی نہیں ملتی اور وہ دن بھر اپنے بچوں کی روٹی کیلئے مشغولیت سے بھرپور دن بیتاتے ہیں۔
مزدور ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟
دنیا بھر میں مزدوروں کا دن عزت اور شرافت کا دن ہوتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد، مزدوروں کی محنت، قربانی اور حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ مزدور دنیا کی معیشت کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان کی محنت سے ہی ہمیں روزمرہ کی ضروریات حاصل ہوتی ہیں۔
مزدور دن کے دوران عوام کو مزدوروں کی قربانیوں کی یاد کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور بہتری کیلئے کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس دن کو عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے، مزدوروں کی صحت، تعلیم، اور ان کی محنت کی قدر کرنے کا وقت سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر مزدوروں کی مشقتوں، ان کی قربانیوں اور ان کے حقوق کی اہمیت کو سمجھا جاتا ہے۔
مزدور دن کا تاریخی پس منظر:
مزدور دن کا تاریخی پس منظر کے آغاز کی بات کریں تو اس کا پہلا ذکر 19ویں صدی کے آغاز میں ملتا ہے۔ اس دوران، صنعتی انقلاب کی شروعات کے ساتھ ہی مزدوروں کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ یورپی ممالک میں انقلابی تحریک کے دوران مزدوروں کے حقوق کیلئے لڑائی کی گئی اور ان کے حقوق کا تحفظ مانگاگیا۔
پہلا مزدور دن 1 مئی 1886 کو امریکہ کے شیکاگو شہر میں منایا گیا۔ امریکی مزدوروں کی ایک تنظیم نے ہفتہ ایک مزدور دن کا اعلان کیا تھا تاکہ مزدوروں کے حقوق کیلئے مطالبہ کیا جا سکے۔ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے 8 گھنٹے کی مزدوری کی مطالبہ کیا اور اس معاملے پر احتجاج کیا گیا کہ مزدوروں کو روزگار کیلئے معقول اور انصافی اجرت دی جائے۔
انقلابی تحریک کا نمایاں واقعہ 1 مئی 1886 کو پیش آیا، جب شیکاگو کے ہے مارکیٹ سکوئیر میں احتجاج کرنے والے مزدوروں پر پولیس نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں کئی مزدور ہلاک ہوگئے اور بہت سے زخمی ہوئے۔ اس واقعہ کوآج لیبر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امریکا کے بعد بین الاقوامی سطح پر مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کی گئی اور مزدور دن کو دنیا بھر میں منایا جانے لگا۔ آج، مزدور دن کو مختلف ملکوں میں عوامی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے اور مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور بہتری کیلئے مختلف ترقیاتی اور قانونی اقدامات کیے جاتے ہیں۔