پاکستان کا تاریخی لونر مشن (آئی کیوب- کیو) دو دن بعد چین سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کو آئی ایس ٹی نے بیجنگ کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے۔ آئی کیوب کیو آربِٹر میں چاند کی سطح کو عکس بند کرنے کے لیے دو آپٹیکل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹیکنالوجی کی دنیامیں سام سنگ کا نیا فون متعارف
سیٹلائٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد آئی کیوب کیو کو چینگ‘ای 6 مشن کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔ جس کو تین مئی بروز جمعہ المبارک خلا ء میں بھیجا جائے گا۔ چینگ‘ای 6 چین کے چاند کی تحقیق پر جانے والے مشنز کی سیریز میں چھٹا مشن ہے۔ لانچ کے عمل کو آئی ایس ٹی کی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا پر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔