آ پر یشنز ڈویژن اسلام آباد میں تعینا ت 27پولیس افسران اور ملازمان کو نا قص کا رکر دگی، ڈسپلن کی خلاف ورزی، نا قص تفتیش، ڈیو ٹی میں غفلت برتنے اور کر پشن میں ملوث ہو نے پر مختلف محکما نہ سزائیں دیں گئیں ہیں۔
03انسپکٹرزرینک کے افسران،10سب انسپکٹرز اور کانسیٹبل عریب علی کو ڈسمس کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے نا قص کا رکر دگی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والا پولیس کا حصہ نہیں رہے گا ، ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس میں کسی قسم کی غفلت اور لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔ پبلک سروس ڈیلیور ی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ، وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہو گا جو کارکردگی دکھائے گا ، ورنہ ایسے کسی افسرکی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے جو اپنے فرائض میں غفلت برتے اور کرپشن میں ملوث ہو۔
ادارے سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ ضروری ہےجو محکمہ کے لئے شرم کا باعث بنتے ہیں ۔ ان کو سزائیں دے کر محکمہ میں تعینات دیگر افسران محتاط اندازے سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور فرائض میں غفلت ، کرپشن اور لاپروائی سے گریز کریں گے ۔ سزائیں دیگر افسران کے لئے سبق ہیں ۔ اس لئے سب افسران کو چاہیے کہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں ۔ تاکہ محکمے میں ان کا وقار بلند ہو اور وہ ملک میں اپنا نام روش کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وقت کسی بھی شکایت پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر وں گا۔