چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل

چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کے نام کا اعلان کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شیر افضل مروت کا نام چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے فائنل کر لیا گیا ہے۔بیرسٹرگوہر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے ، ہماری کسی سے بھی فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہورہی ۔ احتجاج کریں تو ہم پر مقدمات اور لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: صاحبزادہ حامد رضا نے مذاکرات کے لیے بانی پی ٹی آئی کی 4 شرائط بتا دیں

 

اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے تین مارچ کے پارٹی الیکشن پر آج تک کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔ہمارے پارٹی الیکشن شفاف تھے۔ الیکشن کمیشن نے اب جو اعتراضات عائد کیے ہیں ان کا جواب دیں گے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمیں 7دن میں سرٹیفکیٹ ملنا تھا جو آج تک نہیں ملا۔ہمارا بلے کا نشان بحال کرنے کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے، سیاسی درجہ حرارت کم کرکے ملکی ترقی کی طرف بڑھنا ضروری ہے، درجہ حرارت جنہوں نے بڑھایا وہ اپنے دفتر بھی پولیس یونیفارم میں بیٹھتی ہیں۔ واضح رہے کہ آج الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات پر اعتراضات اٹھائے تھے، بیرسٹرگوہر نے جواب دیا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج جمع کرائے، اعتراضات نہیں بتائے گئے،اب بتادیں تو جواب جمع کرا دیں گے، الیکشن کمیشن کی اعتراضات کی تفصیلات پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعتراضات پر تحریری جواب جمع کروائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *