9 مئی واقعات، خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس سے سیاسی انتقام،افسران ضلع بدر

9 مئی واقعات، خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس سے سیاسی انتقام،افسران ضلع بدر

9 مئی واقعات میں خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سے سیاسی انتقام لینا شروع کر دیا، دو افسران کو ضلع بدر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو انتشار پھیلانے والے تحریک انصاف رہنماوں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کرنے والے پشاور پولیس افسران کو ضلع بدر کر دیا گیا ۔ پی ٹی ائی کی اعلی قیادت کی جانب سے دی جانے والی فہرست  کے مطابق دو افسروں کو ضلع بدرکر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواکابینہ میں ردوبدل، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اختیار مل گیا

پولیس ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کے قائمقام ایس پی سٹی پشاور طیب کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے سپرد کر دی ہیں، جبکہ قائمقام ایس ڈی پی او سٹی ون پشاورنور حیدر کو بھی تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پشاور سے تبدیل ہونے والے پولیس افسران نے 9 مئی واقعات میں تحریک انصاف کے رہنماوں کامران بنگش، تیمور جھگڑا، عرفان سلیم، مینا خان آفریدی اور دیگر کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔جبکہ ان کے احکامات پر روپوش رہنماوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *