اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں؟ جس کے جواب میں اسٹیٹ کونسل عبدالرحمن نے عدالت کو بتایاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی اہلیہ بشری بی بی کے شفاء ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے تمام ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں کرائے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا، عمران خان
عدالت کے استفسار پر اسٹیٹ کونسل نے مزید بتایا کہ بشری بی بی بالکل ٹھیک ہیں ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیازہر سے متعلق کیا ہے؟جس پر اسٹیٹ کونسل بولے زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشری بی بی کو زہر دیے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی۔