مرغی کا گوشت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

مرغی کا گوشت 1200 روپے  فی کلو تک پہنچ گیا

کوئٹہ، بلوچستان میں  پولٹری فارم مالکان کی ہڑتال کی وجہ سے مرغی کا گوشت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ۔

پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے سرکاری قیمتوں پر مرغی یا گوشت کی فراہمی سےانکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے پانچ روز سے ہڑتال باعث تمام دکانیں بند ہیں۔کاسی روڈ اور دیگر علاقوں میں مختلف دکانوں میں مرغی کا گوشت 1000 سے 1200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پیچھے سے مال مہنگا مل رہا ہے، جس کی بنا پر وہ حکومتی نرخ پر گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔

سونا مزید 5سو روپے مہنگا ہو گیا

مرغی کا گوشت دستیاب نہ ہونے اور سیاہ بازار میں ملنے کی بنا پر خریدار پریشان ہیں، اور انہوں نے حکومت سے مانگا ہے کہ وہ سرکاری شرحوں پر اشیاء کی فراہمی کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *