بھار تی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کے گھر کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج میں جمعے کی رات نوجوان موقع دیکھ کر لڑکی کے گھر میں داخل ہوا تھا اُس دوران لڑکے کو لڑکی کے اہل خانہ نے ایک کمرے میں بند کر لیا تھا۔ اور اس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے نوجوان کو پکڑ کر جب گاؤں والوں کے سامنے پیش کیا تو اس لڑکے نے شادی سے صاف انکار کر دیا۔ اپنے دوست کی بے وفائی لڑکی سے برداشت نہیں ہوئی اور لڑکی غصے میں آگئی اور اس لڑکے کے گھر کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں گزشتہ پانچ سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اس نے مجھے بہت سارے سہانے خواب دکھائے ۔ اور بڑے بڑے وعدے کئےہیں ۔اب وعدوں کی تکمیل کا وقت آیا تو اس نے سب کچھ بھلا دیا۔
لڑکی نے بتایا کہ میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ اس کے لئے چاہے مجھے جو بھی کرنا پڑا کروں گی۔ اس کی بے وفائی کسی صورت مجھے قبول نہیں ۔ صرف اسی لڑکے سے شادی کرنی ہے۔ اس کے سواکوئی آپشن نہیں ہے ۔ جب تک اس لڑکے سے میری شادی نہیں ہو جاتی ، ادھر سے نہیں جاؤں گی۔ اور دھرنا دئیے بیٹھوں گی ۔ دوسری طرف لڑکی کے دھرنا سے خو فزدہ ہو کر لڑکے کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے تھے۔ معاملے کا علم ہونے پرمقامی پولیس نے فوری طور پرمداخلت کی اور لڑکے کو پکڑ کر پنچایت کے سامنے پیش کیا جہاں یہ طے پایا کہ دونوں ایک سال بعد شادی کریں گے۔ پنچایت میں لڑکا اور لڑکی کی طرف کے لوگوں نے اسٹامپ پیپز پر دستخط بھی کئے ۔