ضلع خیبر ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4دہشت گرد جہنم واصل

ضلع خیبر ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4دہشت گرد جہنم واصل

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دو رنگ لیڈرز بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ، جن میں دہشت گرد سرغنہ قاری واجد عرف قاری بریال اور دہشت گرد سرغنہ رازق بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بیان کے مطابق ملک سے دہشت گردی کی لہر کو اکھاڑ پھینکیں گے ۔

اور ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح ہی آئی ایس پی آر کے بیان میں ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدیدتبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *