خیبرپختونخوا بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کا کلین سوئپ

خیبرپختونخوا بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کا کلین سوئپ

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ کے پی کے میں تحصیل چیئرمین کی متعدد نشستوں پر ہو نیوالے ضمنی ا نتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے میں تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 5 نشستوں پر فتح سمیٹ لی ہے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چترال کی تحصیل دروش میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فرید جان 10 ہزار 902 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔ جب کہ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوار ان کے مقابلے میں شوکت الملک 8312 ووٹ حاصل کرسکے۔ اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔

تنگی میں تحصیل چیئرمین کی نشست پر تحریک انصاف کے حاجی فضل امین 12 ہزار 773 ووٹ لے کر کامیا ب ہو گئے جب کہ قومی وطن پارٹی کے محمد ابراہیم خان 11880 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ کاٹلنگ کی تحصیل میں تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان 23573 ووٹ کے ساتھ جیت گئے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حیدرعلی ایڈوکیٹ نے 20535 ووٹ حاصل کئے۔۔ تحصیل چیئرمین درابن، ڈی آئی خان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہمایوں اقبال نے 8 ہزار 387 ووٹ حاصل کئے جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حیدر علی خان کو 7 ہزار 888 ووٹ ملے ۔ چارسدہ کی تحصیل تنگی میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی فضل امین کامیاب قرار پائے ۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ریاض خان بھی جیت گئے ۔ چیئرمین تحصیل کونسل داسو ون پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار غلام سید بھی کامیاب قرار پائے گئے۔

دیر لوئر کی تحصیل بلامبٹ میں بھی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شاکر شعیب کو کامیابی ملی۔ جب کہ ڈی آئی خان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے حمایت یافتہ امیدوار علی امین کو شکست سے درچار کیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسردار علی امین گنڈاپور نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر نیوالے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے تحصیل چیئرمین کی 6 میں سے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جوصوبے کے عوام کا پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *