ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان ہوگیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان ہوگیا

نیوزی لینڈ نے T20ورلڈ کپ کیلئے کین ویلیمسن کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابقT20ورلڈکپ 2024کیلئے کین ویلیمسن نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ جبکہ فن ایلن، ٹرینٹ بولڈ، مارک چمپن، ڈیوائن کانوئے، میٹ ہنری، ڈیرل مچل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ریچن رویندرا، گلن فلپس، مچل سینٹنر، ایش سعودی، ٹم ساوتھی، مائیکل بریس ول، لوکی فرگوسن بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اب آئی سی سی نے میچز کے لیے امریکا میں تین وینیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز امریکا کے 3 ریاستوں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس میں منعقد کیے جائیں گے۔

 

مزید پڑھیں: بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیریز 2-2سے برابر کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف شاندار پرفارمنس پر سراہا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی اس وقت آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں جس وجہ سے نیوزی لینڈ کی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کوپاکستان بھیجا گیاتاہم پاکستان اپنی سرزمین پر کمزور مدمقابل ٹیم ہونے کے باوجود بھی سیریز نہ جیت سکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *