حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ مسترد شدہ ہیں، اسد قیصر

حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ مسترد شدہ ہیں، اسد قیصر

حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ مسترد شدہ ہیں، اسد قیصر کا اسمبلی فلور پر خطاب۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں تین وزیراعظم ہیں، جن میں ایک شہباز شریف، دوسرے اسحاق ڈار اور تیسرے محسن نقوی ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہاکہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے لوگ مسترد شدہ ہیں، آصف زرداری ویسے تو بہت تقریریں کرتے ہیں لیکن ہمارے جلسے سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم لاہور، کراچی سمیت ہر شہر میں جائیں گے، جو روک سکتا ہے روک لے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے کسان اس وقت پریشان ہیں، ہم ان کے احتجاج میں بھی شامل ہوں گے، حکومت گندم نہ خرید کر کسان کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔ اسد قیصر نے مطالبہ کیاکہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ’ہمیں 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی کا کیا دھرا کھیل لگتا ہے‘۔ اسد قیصر نے کہاکہ کیا ہمیں لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کا حق نہیں۔ جہاں بھی جلسے کا فیصلہ کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگ جاتی ہے۔

 

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

 

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نےقومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب کرتےہوئے کہا کہ جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے میں اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔ ہمیں 2018ء کے الیکشن پر بھی اعتراض تھا اور اس پر بھی اعتراض ہے. اگر وہ دھاندلی تھی تو آج دھاندلی کیوں نہیں ہے؟قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع نہیں ہوئے. لیکن ہمیں انکار بھی نہیں ہے، اگر اسپیکر صاحب نے وقت دیا تو بات کریں گے۔فضل الرحمان نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کا مطالبہ درست ہے جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے میں اس مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *