وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی، الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ طلب کیا ہے، اس ضمن میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا، عمران خان
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےسید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائرکردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سےکاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
دوسری جانب لی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے نتائج پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تحصیل چیئرمین شپ کے لئے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے تحصیل چیئرمین کی چھ میں سے پانچ نشستیں جیت لی ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ صوبے کے عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر ان حلقوں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔