190ملین پائونڈ کرپشن کیس، 8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

190ملین پائونڈ کرپشن کیس، 8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

190ملین پائونڈ کیس سے منسلک مزید 8افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی سفارش پر 190ملین پائونڈ کرپشن کیس سے منسلک 8افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے نیب کی سفارش پر نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دی جس کے بعد 190ملین پاؤنڈ کیس سے منسلک 8 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ان میں سابق سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان، راجہ منظورکیانی اور عارف رحیم شامل ہیں۔ان کے علاوہ نوید اکبر، سکندر حیات ، نثار محمد، غلام حیدر اورعارف نذیر بٹ کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کےنام 190ملین پاؤنڈکیس سے منسلک ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نام ای سی ایل میں شامل رہیں گے جب کہ فرح گوگی اورزلفی بخاری کے نام بھی ای سی ایل میں رہیں گے۔

 

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کا اختیار نہیں دیا، عمران خان

یاد رہے گزشتہ ہفتے بھی پی ٹی آئی دورِ حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا فیصلہ ہواتھا۔ وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں برقرار رکھے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *