پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں،آ ئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی یا عمران خان میں سے کسی کی رہائی ہوتی ہے تووہ کسی ایک کی ہی ہو گی، جاوید چودھری

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے، پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح فعال ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ۔ سعودی وزیر تجارت نے کہاکہ ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی واضح ہدایات کے مطابق ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں ، سعودی کاروباری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران دونوں ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے نوجوانوں اور نئی نسل میں سعودی پاکستان دوستی کے حوالے سے جذبات مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *