ملک میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا کمی ہو گئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پہلے روز500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43ہزار 900روپےہو گئی ۔ جبکہ دس گرام سونا 429 روپےکی کمی سے 2 لاکھ 9ہزار 105 روپے کا ہو گیا اورعالمی صرافہ مارکیٹ سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی ہوئی ہے 2335 ڈالر ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب گزشتہ روز سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 281.93 ریال، 22 قیراط ایک گرام 258.44 اور18 قیراط 211.45 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 245.97 ریال ریکارڈ کیے گئے ۔
سعودی صرافہ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,368.24، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,481.01 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,706.56 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 2لاکھ 83ہزار 9 سو 6 ریال ملتا رہا ۔