سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی خواہش ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں اور یہ ان کی مقبولیت کا فائدہ حاصل کرتے رہیں ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے جو کام کیے وہ بھی بانی کھاتےمیں ڈال دیے ،اور یہ لوگ بانی تحریک انصاف کو جیل میں رکھ کر ان کی مقبولیت کا مزہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، عمرایوب، علی گنڈاپور حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے بانی کیساتھ کوئی ایک بھی نہیں جو کھڑا ہے ، پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کیساتھ تو بیٹھ سکتے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے ۔
بشری بی بی یا عمران خان میں سے کسی کی رہائی ہوتی ہے تووہ کسی ایک کی ہی ہو گی، جاوید چودھری
فیصل واوڈا نے اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بننے پر کا کہنا تھا کہ حکومت میں ڈسٹربنس موڈ آن ہو چکا ہے اس لیے انہیں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے نوازا گیا ہے اسحاق ڈار اس لیے کمیٹیوں کے سربراہ بنے تاکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ناکام ہو جائیں ۔ میرا یہ اسحاق ڈار سے سوال ہے کہ کیا وہ حکومت میں ڈسٹربنس پیدا کرنے آئے ہیں یا پھر شہبازشریف وزارت عظمیٰ کیلئے اہل نہیں ہیں؟۔
ایک اور نجی ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی یہ حکمت عملی ہے کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف جیل میں رہیں اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کا پھل کھاتے رہیں، ان میں بھی بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو روزانہ حکومت کےساتھ رابطے میں ہوتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ ڈیل کے انتظار میں لیکن ان کیلئے کوئی ڈیل شروع سے ہے ہی نہیں۔