(آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے ۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس میٹنگ کے دوران بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے دو پیغامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور ہمارے ملک کی معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی اچھی ہے جب کہ چین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی۔ ان کاکہنا تھا کہ کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہورہی ہے، اور آنے والے دنو ں میں مزید خراب ہو گی ۔ ان مماک کو اپنی معیشت درست کرنے کے لئے مثبت پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی ، ورنہ ان کی معیشت دن بدن تنزلی کی جانب جائے گی اور ان ممالک کو ملک کےمعامات کو کنٹرول کرنے کے لئے مشکلات درپیش ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ءمیں دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، دنیا میں کورونا وباء پھیلنے کےباعث معاشی نقصان سے کم آمدنی والےممالک زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔ کرسٹالینا جارجیوا نے مزیدکہا کہ پاکستان اور مصر کو اب بھی معاشی مشکلات درپیش ہیں، دونوں ممالک کو معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے اپنے معاشی حالات بہتر بنانا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشی صور ت حال بہتر ہے اور یورو زون کی صور ت حال ٹھیک نہیں۔کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا ہمارے لیے اس وقت تین ترجیحات ہیں، اول ترجیح یہ ہے جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے، کسی حدتک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم ابھی کام باقی ہے۔