ڈی آئی خان ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اُمیدوار کامیاب

ڈی آئی خان ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اُمیدوار کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے اُمیدوار نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں صوبائی نشست پر انتخاب ہوا جس میں پی پی پی کے امیدوار ہمایوں خان اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حیدر خان میاں خیل مدمقابل تھے۔

مزید پڑھیں: این اے 148 ضمنی انتخابات، علی گیلانی کو پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری

 

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ہمایوں خان 8 ہزار 387 ووٹ لے کر ممبر اسمبلی منتخب ہوگئے۔سنی اتحاد کے امیدوار حیدر خان میاں خیل 7 ہزار 888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ضمنی انتخاب میں کُل 6اُمیدوار آمنے سامنے تھے۔

 

فیصل کریم کنڈی کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

گزشتہ روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے، آج خود پی ٹی آئی خیبرپختونخوا تک محدود ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے متعلق پی ٹی آئی کو بات سیاسی فورم اورسیاسی لوگوں سے چاہیے،آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے، پی ٹی آئی میں بے چینی پائی جارہی ہے، ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی مس کال کا انتظار کررہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *