عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، شعیب شاہین

عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، شعیب شاہین

عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک انصاف کا ٹرین مارچ جاری، کارکنان نے پھول نچھاور کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا کراچی سے سکھر ٹرین مارچ جاری ہے ۔ٹرین مارچ کے کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنان نے پھول نچھاور کیے۔ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ٹرین مارچ کوٹری سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگیا، ٹرین مارچ سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا سکھر پہنچ کر پر اختتام پزیر ہوگا۔

 

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل کر دی گئی

 

پی ٹی آئی ٹرین مارچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے نکالا جارہا ہے۔ مارچ شروع ہونے سے قبل رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تنظیم سازی کے سلسلے میں پورے سندھ کا دورہ کر رہے ہیں اورٹرین مارچ سکھر پر اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔بعد ازاں کراچی سے روانہ ہونے والا پی ٹی آئی ٹرین مارچ حیدرآباد اسٹیشن پہنچ گیا، ریلوے اسٹیشن پر کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے اور پھول نچھاور کیا۔رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوآزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھنا ہے۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنمائوں کے کینٹ اسٹیشن آنے پر ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور میڈیا کو کینٹ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *