پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل کر دی گئی

پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کی تنظیم نو کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی قیادت تبدیل کر دی گئی۔ جنرل سیکرٹری اور قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چودھری اصغر گجر کو صدر پی ٹی آئی لاہور ،حافظ ذیشان رشید کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ شبیر گجر اور عبدالکریم کو سینئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: شہریار آفریدی کے بیان نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، رانا تنویر

 

اس سے قبل ایکس (ٹویٹر ) پر حماد اظہر نے ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے خان نے کوئی بات چیت نہیں کرنی جب تک عوام کا چوری مینڈیٹ واپسی اور عمران خان، بشری بی بی سمیت تمان قائدین اور رہنماؤں کی رہائی نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ قربانیاں رقم ہو چکی ہیں ، الیکشن میں فتح مل چکی ہے، عمران خان آج پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کا قد آور ترین رہنما بن چکا ہے، تحریک انصاف میں نئی قیادت رونما ہو رہی ہے اور ملک سارا حقیقت سے آشنا ہو گیا ہے۔ اب تو گیند عمران خان کے ہاتھ میں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *