پاکستان کی ترقی کے مشن میں ہم بھی آپکے ساتھ ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وزیراعظم کو یقین دہانی

پاکستان کی ترقی کے مشن میں ہم بھی آپکے ساتھ ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری کی وزیراعظم کو یقین دہانی

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’پرائم منسٹر آف ایکشن‘ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ جہاں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی سعودی وزرات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاشی اور سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد آل فالیح سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر سعودی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’پرائم منسٹر آف ایکشن ‘قرار دیدیا۔

 

مزید پڑھیں: سعودی عرب :ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

 

سعودی وزیر نے وزیراعظم کو کہا کہ ہم سب آپکی کارکردگی اور کام سے رفتار سے آگاہ ہیں۔ آپ پاکستان کی ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں اور ہم بھی اس مشن میں آپکے ساتھ ہیں۔ سعودی وزیر نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ آپکا مشن ہمارا مشن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہےگا، ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 

مزید پڑھیں: اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، پاکستان نے سعودی عرب کو بڑی پیشکش کر دی

وزیراعظم اور سعودی وزیرکی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرےگا۔ سعودی وزیر خزانہ محمد آل جادان نے وزیراعظم سے ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے، سعودی عرب نے وژن 2030 سے متعلق حکومتی سطح پر اصلاحات اور مشکل فیصلے کیے۔ اعلامیے کے مطابق سعودی وزیر صنعت بندر بن ابراہیم الخیریف نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزیر صنعت نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ سعودی نجی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق رابطے میں ہوں، یہ کمپنیاں بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان اشتراک ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے اظہار تشکر کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *