شہریار آفریدی کے بیان نے تحریک انصاف کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، وفاقی وزیر رانا تنویر کاردِعمل آگیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے شہریار آفریدی کے فوج سے مذاکرات کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی، اب پاؤں پڑنے کی کوشش میں ہے، پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھاککہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں پاگل پن ہے جو فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی، فیصل واوڈا
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے مگر ادارے تیار نہیں، شہریار آفریدی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے یہ کیسے عوام کو بیوقوف بنا کر اداروں سے لڑاتے ہیں، پی ٹی آئی نے پہلے اداروں کے خلاف مہم چلائی اب انہیں سیاست میں دھکیل کر متنازع بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ دہشت گردوں کی طرح اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہا ہے، اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی سے ثابت ہو گیا، پی ٹی آئی کے وزیرِ اعلیٰ کے عزائم دہشت گردانہ ہیں، پی ٹی آئی ایک طرف اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور دوسری طرف منتیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شبلی فراز کا ملکی مسائل کے حل کیلئے سب سے مذاکرات کا عندیہ
گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رف حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے۔ رئوف حسن کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے سوا سال سے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے مگر ان کی طرف سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے، ان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، دیگر تمام جماعتوں سے بات کر سکتے ہیں۔