اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم بن گئے

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم بن گئے

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔

 

مزید پڑھیں: اسلامی ترقیاتی بینک نے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفا ق کیا ،وزیراعظم شہبازشریف

 

واضح رہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کے چوتھے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور چودھری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *