قومی کرکٹ ٹیم کے 2 غیرملکی کوچز کے ناموں کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے 2 غیرملکی کوچز کے ناموں کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا کوچ اور جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کو وائٹ بال کے کوچ کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورد کے چیئرمین محسن نقوی نے اظہر محمود کیساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غیر ملکی کوچز کا آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد رکھتے ہیں۔ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جو وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیموں کو ایک ساتھ ملائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تینوں تقریوں کی مدت دو سال ہے ، ہمیں امید ہے کہ تینوں کوچز اپنے اپنے تجربات کی بنیاد پر قومی کرکٹ ٹیم کو صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیں گے اور ہم بہترین رزلٹ دینے میں کامیاب ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی یا عمران خان میں سے کسی کی رہائی ہوتی ہے تووہ کسی ایک کی ہی ہو گی، جاوید چودھری

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بھی کوچ لارہے ہیں، ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا کام پیسے اکٹھے کر کے بینکوں میں جمع کرنا نہیں، فزیو تھراپسٹ کے لیے ڈیوائسز منگوائی گئی ہیں اس کے علاوہ ملک کے تمام اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی ہو رہا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں گردش میں تھیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے کرکٹ ٹیم کے لیے مستقل کوچز کی تعیناتی کا اعلان کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کو وائٹ بال کرکٹ کیلئے کوچ مقررکیا جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کے کوچ بنائے جانے کی پیش گوئی کی گئی تھی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مئی کے پہلے ہفتے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے روانہ ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *