بلوچستان اور خیبرپختونخوا :بارشوں سے مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق، 33 زخمی

بلوچستان اور خیبرپختونخوا :بارشوں سے مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق، 33 زخمی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے ۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جبکہ 2 ہزار سے زائد مکانات کونقصان پہنچا 250مکمل تباہ ہو گئے ہیں ۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 دنوں کے دوران مسلسل موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے نقصان:

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کےمطابق جاں بحق افراد میں 3 مرد اور 2 خواتین جبکہ زخمیوں میں 5 بچے، 2 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور 14 مکانات کو نقصان پہنچا ہے جس میں 1 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ باقی 13گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر میں رونما ہوئے۔

بلوچستان :21 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں لوچستان میں رواں ماہ بارشوں سے 21افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوئے۔  12 اپریل سے جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا ،طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 251گھر مکمل طورپر منہدم ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8مرد، 7خواتین اور 6بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ صوبے میں 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ،بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے 4پل اور 14سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کےمطابق  حالیہ بارشوں کے 3 سپیلز میں 127جانور بھی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62 ایکڑفصلیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *