پاکستان تحریک انصاف کےبانی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کی اجازت دیدی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فواد چودھری کی اگلے ہفتے بانی چیئر مین سے ملاقات متوقع ہے ، ان کو پارٹی میں اہم ذمہ داری بھی سونپے جانے کا بھی امکان ہے ، جبکہ پارٹی قیادت نے فواد چودھری کی واپسی کی حمایت بھی کر دی ہے، فواد چودھری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے کئی بار رابطہ بھی کیا تھا ، بانی چیئر مین سے ملاقات کے بعد فواد چودھری کی پارٹی پوزیشن کلئیر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف ،اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ملک پر مسلط ہونا چاہتی ہے، رانا ثنا اللہ
دوسری جانب تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کی پارٹی میں واپسی کا امکان، فواد چوہدری کی جلد عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔ فواد چوہدری کی جلد تحریک انصاف میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان بھی فواد چوہدری کو پارٹی میں واپس شامل کرنے پر رضامند ہیں جبکہ پارٹی قیادت کی جانب سے بھی فواد چوہدری کی واپسی کی حمایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اطللات ونشریات فواد چوہدری نے عدالتی پیشی کے دوران ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری پہچان پاکستان تحریک انصاف ہے اور ہم نے پی ٹی آئی کے علاوہ کہاں جانا ہے؟ پارٹی سربراہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول کریں گے ۔