قومی ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی کیلئے دو اہم نام سامنے آگئے

قومی ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی کیلئے دو اہم نام سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے کوچنگ کی تقرریوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی پریس کانفرنس کے ذریعے کرکٹ ٹیم کے لیے مستقل کوچز کی تعیناتی کا اعلان کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کو وائٹ بال کرکٹ کیلئے کوچ مقرر کیا جا سکتا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کیلئے قومی ٹیم کے کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مئی کے پہلے ہفتے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے روانہ ہونا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی پانچویں اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دینے پر جھوم اُٹھے۔ لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دی ہے۔ اس مقابلے کے بعد پاکستان نے حریف کیوی ٹیم کو آخری اوور کی دوسری گیند پر شکست دی ۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کیے۔

سٹیڈیم میں موجود تمام تماشائیوں نے پاکستانی ٹیم کو داد دی، قومی ٹیم کی جیت پر خوشی سے جھومے اور والہانہ انداز میں تالیاں بجا کر شاہینوں کو سلام پیش کی۔ چیئرمین پی سی بی بھی اس خوشی میں پیچھے نہیں رہے۔ اس کے علاوہ، سپیکر پنجاب اسمبلی، ملک احمد خان، سی سی پی او لاہور، بلال صدیق کمیانہ، کمشنر لاہور، محمد علی رندھاوا، سابق نگران صوبائی وزیر، عامر میر، اور سینئر صحافی، نسیم زہرا، بھی قومی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو داد دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *