بنگلہ دیش کو 76سالہ تاریخ کے بدترین ہیٹ ویو کا سامنا

بنگلہ دیش کو 76سالہ تاریخ کے بدترین ہیٹ ویو کا سامنا

بنگلہ دیش کو 76سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 1اپریل سے شروع ہونیوالی ہیٹ ویو گزشتہ روز26اپریل تک جاری رہی۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بنگلہ دیش نے دارالحکومت ڈھاکا میں وسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاجبکہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔بنگلادیشی محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کےسبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔ملک بھر میں نماز استسقاء کے اجتماعات منعقد کئے گئے، سائنسی تحقیق کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی سے گرمی کی لہریں طویل اور زیادہ شدید ہو رہی ہیں، ہیٹ ویو سے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات الرٹ جاری

پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ
دوسری جانب پاکستان میں26سے29اپریل کےدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش/بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ 26سے29اپریل کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بعض مقا ما ت پر درمیانی / تیز موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔ جبکہ26 سے28 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔29 اپریل تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش/ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *